اسسٹنٹ کمشنر لیہ کا بستی چانڈیہ میں سیلانی صور ت حال کا جائزہ

حفاظتی انتظامات، دریائی بند، نکاسی آب کے راستوں، ریلیف کیمپوں کامعائنہ کیا

منگل 15 جولائی 2025 23:35

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے بستی چانڈیہ میں سیلانی صور ت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر حفاظتی انتظامات، دریائی بند، نکاسی آب کے راستوں، ریلیف کیمپوں کامعائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے اور کنٹرول 24گھنٹے کام کررہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ریلیف کیمپوں میں ادویات، پینے کے صاف پانی، خوراک، خیمے دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔