بیماریوں سے بچائو کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنرملتان

منگل 15 جولائی 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بیماریوں سے بچائو کیلئے خصوصی ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم عمر بچیوں میں فیسٹولا سمیت مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین مہم 15 تا 27 جولائی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت بارے جائزہ اجلاس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پولیو،خسرہ سمیت مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے جاری مہمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں میں مختلف بیماریوں سے بچاو کے ٹیکہ جات شروع کئے جارہے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم بھی ساتھ چلائی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی تربیت جدید خطوط پر کرنے کیلئے خصوصی کورسز کروائے جائیں گے۔