دریائے سندھ میں پھنس جانے والے افراد کو خیبرپختونخواہ ریسکیو 1122 نے ڈوبنے سے بچا لیا

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ماہر غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 جولائی 2025 20:04

دریائے سندھ میں پھنس جانے والے افراد کو خیبرپختونخواہ ریسکیو 1122 نے ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2025ء) دریائے سندھ میں پھنس جانے والے افراد کو خیبرپختونخواہ ریسکیو 1122 نے ڈوبنے سے بچا لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ماہر غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں نچلے سطح کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ،دریائے سندھ میں ہنڈ کے مقام پر پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کے باعث تین افراد دریا کے بیچ میں پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ماہر غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں دریائےکنہار میں بہہ جانے والے سیاح کو 16 گھنٹے بعد زندہ حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریائے کنہار میں گرگئی تھی، پولیس نے بتایا کہ 3سیاحوں کو گزشتہ روز ہی دریا سے نکال لیا گیا تھا جبکہ ایک سیاح دریامیں بہہ گیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچ جانے والا سیاح 16گھنٹے دریا کے درمیان پتھروں کے درمیان پھنسا رہا۔