راولپنڈی کینٹ کے مختلف تجارتی مراکز میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی چھاپہ مار کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

منگل 15 جولائی 2025 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول چیکنگ کے دوران تین ملزمان گرفتار کر کے چار لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منگل کو اسٹنٹ کمشنر کینٹ حاکم خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لئے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور راولپنڈی میں واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں 34 تجارتی مراکز کو چیک کیا گیا جن میں مرغی ،گوشت ،پھل ،سبزی ،دودھ ،مارٹس اور کریانہ کی دکانوں کے علاوہ فیول اسٹیشنز و شادی ہالز کی بھی چیکنگ کی گئی اور پانچ دکانوں کو سربمہر کیا گیا جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کر کے چار لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا اور مضر صحت اٹھارہ کلو گرام پلاسٹگ بیگز تلف کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :