گ*نو برڈ زون، وائلڈ لائف رینجرز کا لاہور میں فضائی تحفظ کیلئے گرینڈ آپریشن شروع

ةپرندوں سے ٹکرانے کے واقعات فضائی سفر کی حفاظت کیلئے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں، ماہرین

منگل 15 جولائی 2025 21:45

! لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے ٹکرانے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اہم اور مربوط اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف رینجرز پنجاب، ادارہ تحفظ ماحولیات، میونسپل کارپوریشن اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت متعدد محکمے فضائی حادثات کی روک تھام کے لئے مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف رینجرز پنجاب، سید کامران بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف آٹھ کلو میٹر کے دائرے کو ’’نوبرڈ زون‘‘ قرار دیا گیا ہے، اس زون میں پرندوں کی افزائش اور موجودگی محدود کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف رینجرز نے نوبرڈ زون کے اندر مخصوص مقامات پر چیلوں کے گھونسلوں کی نشاندہی مکمل کر لی ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر دو سے تین مقامات پر گھونسلے تلف کئے جا رہے ہیں جبکہ موبائل ٹاورز اور بجلی کے کھمبوں پر بنے گھونسلوں کو ختم کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔ فضا میں پرندوں کی موجودگی کو کم کرنے کے لئے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ چیل گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

لاہور کینال روڈ، سگیاں پل اور راوی پل جیسے حساس مقامات پر متعدد غیرقانونی گوشت فروشوں کو ہٹایا جا چکا ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات نے ان افراد کے خلاف بھی ایکشن لینے کا آغاز کیا ہے جنہوں نے نوبرڈ زون کے اندر اپنی چھتوں پر جنگلی کبوتر پال رکھے ہیں۔ اس ضمن میں گھروں کی چھتوں سے کبوتروں کے جال اور پنجرے ہٹانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات نہ صرف طیاروں کے لئے خطرناک ہیں بلکہ شہری فضائی سفر کی حفاظت کے لئے ایک سنگین چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ان حالیہ اقدامات کو ماحولیاتی نظم، شہری بیداری اور ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق قرار دیا جا رہا ہی