گیارہویں این ایف سی کمیشن کی تشکیل، 3صوبوں نے پرائیوٹ ممبران نامزد کر دئیے

منگل 15 جولائی 2025 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کی تشکیل کے معاملے پر 3صوبوں نے کمیشن کے پرائیوٹ ممبران نامزد کر دئیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کی طرف سے پرائیوٹ ممبر کی نامزدگی نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی طرف سے نامزدگی ہونے پر گیارہویں این ایف سی کمیشن کی تشکیل کیلئے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی جائے گی۔پنجاب نے ناصر کھوسہ، سندھ نے اسد سعید اور کے پی نے مشرف سیان کو این ایف سی کا پرائیوٹ ممبر نامزد کیاہے۔وفاقی وزیر خزانہ این ایف سی کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ مستقل ممبران ہوتے ہیں۔