وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات ،سالانہ رپورٹ پیش کی

منگل 15 جولائی 2025 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ملاقات کی اور انشورنس پالیسی ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ پر مبنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعلیٰ ہائوس سے جاری اعلامیہ میں رپورٹ کے مطابق سال 2024میں محتسب کو 6,116شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5,827یعنی 95.27فیصد شکایات حل کر لی گئی ہیں جبکہ باقی 289شکایات پر کارروائی جاری ہے۔وزیر اعلی سندھ نے محتسب کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت دی کہ عوام میں انشورنس کے حقوق سے متعلق آگاہی بڑھائی جائے تاکہ پالیسی ہولڈرز اپنے مسائل انشورنس کمپنیوں کے ساتھ بہتر طریقے سے حل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :