Live Updates

ج*پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا پر بات نہیں کرسکتا،شیخ وقاص اکرم

؛بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تاریخ دی تھی، 90 دن کی بات کو توڑ مروڑ کر بیان کیا جا رہا ہے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

منگل 15 جولائی 2025 23:15

ئ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تاریخ دی تھی، 90 دن کی بات کو توڑ مروڑ کر بیان کیا جا رہا ہے، 90 دن کا 5 اگست کی تحریک سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات پر میڈیا پر بات نہیں کرسکتا۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پانچ اگست کا دن تحریک کا نقطہ عروج ہے اور نوے دن کی بحث ایک منظم سازش کا حصہ ہے جو پارٹی کے ایونٹ کو شیڈو کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر میں پانچ اگست کے حوالے سے جو بات کی گئی، وہ صرف ایک مشن ہے اور اس کا 90 دن کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد پہلی بار پانچ سو گاڑیاں خان کے جھنڈے کے ساتھ لاہور پہنچیں، جسے عمران خان نے سراہا۔

(جاری ہے)

پانچ اگست کے لائحہ عمل کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایونٹس ہر صوبے اور ضلع میں ہوں گے اور پانچ اگست کے مرکزی ایونٹ تک پہنچیں گے، تاہم قانونی وجوہات کی بنا پر اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی جا سکتی کیوں کہ پھر ہمارے بندوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہو جاتی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی فہرستیں درست نہیں ہیں اور سیینیٹ الیکشن کے حوالے سے خان صاحب نے واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔ خیبر پختون خوا کے معاملات کے حوالے سے میں اس کو دیکھ نہیں رہا لیکن بہ حیثیت سیکریٹری اطلاعات مجھے علم ضرور ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات