wپشتونخوامیپ کے سینئر رکن ڈاکٹر حبیب اللہ اسحاقی وفات پاگئے

منگل 15 جولائی 2025 23:15

iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء) پشتونخوامیپ کے سینئر رکن اور معروف جنرل سرجن ڈاکٹر حبیب اللہ اسحاقی وفات پاگئے ۔ فاتحہ خوانی مسجد ارباب کرم خان روڈ میں لی جائیگی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی سیکرٹری ڈاکٹرحامد خان اچکزئی ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ایگزیکٹیوز کے اراکین، ضلع سیکرٹری سید شراف آغا (ضلع کمیٹی کے اراکین ، تحصیل سیکرٹری سریاب سابق کونسلر نیازبڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا وکمیٹی کے اراکین اور پشتونخوا ڈاکٹر ز فورم نے ڈاکٹر حبیب اللہ اسحاقی کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پارٹی کے لیے خدمات اور خدمت خلق پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :