Live Updates

خیبرپختونخوا ہ کے عوام اب مریم نواز جیسے متحرک اور وژنری وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں‘ عظمیٰ بخاری

بدھ 16 جولائی 2025 17:09

خیبرپختونخوا ہ کے عوام اب مریم نواز جیسے متحرک اور وژنری وزیراعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں سہولیات کا شور مچانے والے درحقیقت غیرمعمولی آسائشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، جہاں ان کے لیے علیحدہ باورچی، مخصوص مینیو اور روزانہ کی ورزش جیسی سہولیات میسر ہیں،بڑی پارٹی کے بانی اس قدر بے بس ہو چکے ہیں کہ اب وہ اپنے ہی ٹویٹس کی ری ٹویٹ کے لیے منتیں کرتے نظر آتے ہیں، جو سیاست نہیں بلکہ مکمل بے بسی کی علامت ہے۔

عظمی بخاری نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں روزانہ اربوں روپے کے نئے اسکینڈلز جنم لیتے ہیں اور عوام گنڈاپور کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام اب پنجاب کی طرز پر مریم نواز جیسے متحرک اور وژنری وزیراعلیٰ کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے تجاوزات، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایک مربوط حکمتِ عملی کے تحت "پیرا فورس" کا قیام عمل میں لایا ہے جو صوبے بھر میں موثر کارروائی کر رہی ہے۔

عالیہ حمزہ سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ان کا انداز گفتگو ایک سخت گیر تھانے دار جیسا محسوس ہوا، جو سیاسی و سماجی شائستگی کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف میں عزت صرف چند مخصوص خواتین تک محدود ہے، جبکہ باقی کارکن محض سوشل میڈیا پر نعرے بازی تک محدود ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عظمی بخاری نے حالیہ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 71 فیصد عوام نے مریم نواز پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے اپنی ہی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس وقت ملک بھر میں مون سون کی شدید لہر جاری ہے، کئی علاقوں میں سینکڑوں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بجلی کی تاروں اور کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پنجاب میں نکاسی آب کا مثر انتظام کیا گیا ہے اور وزیر بلدیات و ایم ڈی واسا خود سڑکوں پر موجود ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا وعدہ تھا کہ مہنگائی، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مکمل اختیارات کے ساتھ ایک خودمختار ادارہ تشکیل دیا جائے۔

دو روز قبل "پیرا فورس" کا قیام عمل میں آیا ہے جو لاہور ڈویژن میں اپنے کام کا آغاز کرچکی ہے۔ یہ فورس 50 ہزار سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، جس کا اپنا انویسٹی گیشن سیل ہوگا اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ بڑھتی ہوئی بجلی و پٹرول کی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، مگر یہ فیصلے کسی بھی حکومت کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہوتے۔ آئی ایم ایف کا سخت پروگرام ہماری مجبوری ہے، دعا ہے جلد اس سے نجات حاصل ہو۔عظمی بخاری نے کہا کہ جماعت اسلامی کا پرامن احتجاج آئینی حق ہے، مگر کلاشنکوف، غلیلیں اور کنچے لاکر احتجاج کو فساد میں بدلنا ناقابلِ قبول ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات