وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نوازمیاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے میں کوشاں ہیں،شیخ آفتاب احمد

بدھ 16 جولائی 2025 17:01

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نوازمیاں نواز شریف کے ویژن ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) اٹک میں جتنے منصوبے مکمل ہوئے مسلم لیگ(ن)کے دور میں ہوئے ہم نے اٹک میں ترقیاتی کام کے جال بھچائے 90فیصد کام مکمل ہوگئے ہیں، بقایا موجودہ دور میں ہو جائیں گےہم نے اٹک میں بلا تفریق کام کروائے اور آئندہ بھی کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن ممبر قومی اسمبلی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کامرہ روڈ کے قریب نئے روڈ کے افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیخ سلمان سرور، ناصر محمود شیخ، محمد سلیم شہزاد، شیخ ناطق کما ل گلو، شیخ حامد خان، شیخ محمود الہی، کاکا بیگ، شاہنواز شانی، طارق ولیم، سجاد احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں کی تعداد موجود تھی۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹم بم دیا ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع کیئے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے ،(ن)لیگ ہی عوام کی حقیقی نجات دہندہ جماعت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے میں کوشاں ہیں۔\378