فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچہ اور اسکا باپ زخمی ہوگئے

منگل 15 جولائی 2025 23:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچہ اور اسکا باپ زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کریک ڈاؤن ، درجنوں افراد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد کے علاقہ مدن پورہ میں اویس نامی موٹر سائیکل سوار گردن جبکہ اسکا 2 سالہ بیٹا چہرے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد حاصل کی۔ دوسری جانب فیصل پولیس نے پتنگ سازوں، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے۔ سی پی او نے ایسے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرنے اور اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکرز اور سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔