مانسہرہ پولیس کی کارروائی، ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 12:25

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق ایس پی سٹی ریشم جہانگیر اور ڈی ایس پی سرکل بفہ شاہجہان خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ خاکی عبدالستار خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام جان عرف جانا کو گرفتار کر لیا۔ غلام جان عرف جانا کے خلاف ضلع مانسہرہ میں ٹرانسفارمر چوری کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :