لبنان،سنٹرل بنک کی حزب اللہ کے د قرضے دینے والے مالیاتی ادارے سے لین دین پرپابندی عائد

بدھ 16 جولائی 2025 13:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)امریکہ کی طرف سے کئی سال پہلے پابندیوں کی زد میں آنے والے حزب اللہ کے فلاحی سرگرمیوں کے ذمہ دار ' قرض الحسن (یعنی قرض حسنہ )کے اصولوں کے اسلامی اصول کے تحت شہریوں کو بلا سود قرضے دینے والے ادارے کے ساتھ لین دین کرنے پر لبنان کے مرکزی بنک نے بھی پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے اس ادارے کی لبنان میں 30 شاخیں ہیں. یہ ادارہ 1983 سے لبنان میں کام کر رہا ہے۔ تاہم اب اس کی بنکوں کے ذریعے ٹرانزیکشن روک دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :