
لکی مروت، نامعلوم دہشتگردوں نے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا
فیصل علوی
بدھ 16 جولائی 2025
12:01

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا تھا۔
حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری تھیں۔ حکام نے اس حملے کی مذمت کی تھی جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور توانائی کی فراہمی میں خلل ڈالنا تھا۔ ایک ہفتے قبل اسی مقام پر دہشتگردوں نے پنجاب جانی والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر گیس لائن جو دھماکہ خیز مواد سے اڑا چکے تھے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اس پائپ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بارودی مواد سے اڑایا گیا تھا چونکہ یہ پائپ لائن ویرانوں اور غیر آباد علاقوں میں بچھائی گئی ہے اس لئے تخریب کاری کے ایسے واقعات پیش آتے تھے۔لکی مروت کے ضلعی پولیس افسر کے اسسٹنٹ ترجمان قدرت اللہ نے بتایا تھا کہ دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور اس سے بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج ہواتھا تورواہ موسمی ندی کے علاقے میں پائپ لائن پر حملہ کیا گیا تھا۔اسسٹنٹ ترجمان کایہ بھی کہنا تھا کہ دھماکے کے فورابعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں تھیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ آگ پر قابو پانے اور نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کیلئے ہنگامی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
"جب پٹرول، ڈیزل، بجلی، آٹا، سبزیاں مہنگی ہوں تو سمجھ جاو وزیر اعظم چور ہے"
-
حکومت ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانا چاہتی ہے جس سے ہوشیار رہا جائے
-
پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس کو محنت کشوں کے چالان کم اور وارننگ زیادہ دینے کی ہدایت
-
ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی
-
غزہ: خوراک کی اسرائیلی تقسیم یا فلسطینیوں کے لیے موت کا پھندا؟
-
یوکرین: روسی حملوں میں تیزی سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ
-
شام میں فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاکتوں پر یو این چیف کو تشویش
-
متوسط آمدنی والے ممالک میں گوشت اور دودھ کی طلب میں اضافہ، رپورٹ
-
'سی سی ڈی‘ پولیس: کیا عوامی تاثر بدل سکے گا؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبہ بھر کی نوتعمیرشدہ سڑکوں اور گلیوں کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت
-
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.