شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس31 اگست کو چین کے شہر تیانجن میں ہوگا

بدھ 16 جولائی 2025 13:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس31 اگست کو چین کے شہر تیانجن میں ہوگا ۔ تاس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیقبایوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ سربراہی اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو ہو گا۔

(جاری ہے)

وانگ ای نےکہا کہ 20 سے زائد عالمی رہنما اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے اور سربراہی اجلاس سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :