Live Updates

شیخوپورہ ،بارش سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

بدھ 16 جولائی 2025 15:14

شیخوپورہ ،بارش  سے مکانات کی چھتیں گرنے سے  3 افراد جاں بحق ، 7 زخمی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) شیخوپورہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے مکانات کی چھتیں گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

لاگر روڈ فیروز وٹواں میں مکان کی چھت گرنے سے بشیر ولد صدیق جاں بحق ہوگیا۔ عثمان نگر حافظ آباد روڈ پر چھت گرنے سے میاں بیوی نازش بی بی اور اجمل شدید زخمی ہوگئے اجمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ جھامکے سٹاپ سرگودھا روڈ پر چھت گرنے سے نگینہ زوجہ آصف موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔ریسکو ٹیموں نے سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔\378

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :