ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 15:14

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ کاشف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان جواد اور ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ایک رپیٹر اور 2 پستول برآمد کر لئے۔