بھکر پولیس کی کامیاب پراسیکیوشن عدالت نے دو ڈکیتی کے مجرمان کو سات سات سال قید اور ایک ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی،پولیس ترجمان

بدھ 16 جولائی 2025 16:34

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) بھکر پولیس ڈکیتی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کامیاب پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی بھکر کے تفتیشی افیسر عابد حسین خان مگسی سب انسپکٹر نے مقدمہ نمبر 545/22 جرم 392/411 کے ملزمان آفتاب حسین اور شہباز حسین سے ڈکیتی برامد کرنے، اچھی تفتیش کرنے اور تمام تر شواہد کو بر موقع لانے اور ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا کی نگرانی میں اچھی پراسیکیوشن ۔

(جاری ہے)

ٹھوس ثبوت پیش کرنے پربعدالت جناب محمد اشفاق جسرامجسٹریٹ سیکشن 30 نے ملزمان کو مقدمہ ہذا میں 07/07سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر عابد حسین خان مگسی اور اس کی ٹیم کو مقدمہ میں اچھی تفتیش کرنے اور ٹھوس شہادت دینے اور ملزمان کو سخت سزا دلوانے پر شاباش دی اور انعام سے نوازنے کا اعلان کیا اور آئندہ بھی اس جوش اور جذبہ سے اچھے کام کرنے کی ہدایت کی ایسے قابل اور محنتی پولیس افسران پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے عزت افزائی کا باعث ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :