مظفرآباد، پل ساون تا دھنی گڑ نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی

مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف ہیں تاحال نعش نہ مل

بدھ 16 جولائی 2025 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) پل ساون تا دھنی گڑتھامہ حدود تھانہ پولیس چناری جہلم ویلی سے ایک نوجوان عمر عذیر ولد قاری عذیر (مرحوم) ساکن ساون تحصیل ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف ہیں تاحال نعش نہ مل سکی۔موصوف بارے اطلاعات ہیں کہ وہ شدید زہنی دباؤ کا شکار رہتا تھا،موصوف کو اپنی والدہ سے شدید شکایات تھیں،والد کی وفات کے بعد موصوف پہلے سے بھی زیادہ پریشان رہتا تھا۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ موصوف کی والدہ اس کی بہنوں کو زہنی طور پر اذیت کا شکار کرنے کے علاؤہ دیگر معاشرتی برائیوں کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھی، کچھ ہی عرصہ قبل کلثوم المعروف منی نامی خاتون نے چند اوباش نوجوانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اپنی بیٹی کے سسر اور ساس کو گھر بلا کر جان سے مارنے کی کوشش بھی کی تھی مگر تھانہ چناری کی بروقت کوشش سے ملک اشفاق اور اس کی زوجہ کو بچا لیا گیا تھا۔عوامی حلقوں نے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ازہان کی بیخ کنی کے لیے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :