کیسکو کی جانب سےکوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہنے کی اطلاع

بدھ 16 جولائی 2025 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 17جولائی کو (بروزجمعرات)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kvجناح ٹاون، اولڈسمنگلی، بروری، انٹرکنیکٹر فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسریاب ون، سریاب ٹو، منی مارکیٹ، خیربخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر 2بجے بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11Kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور،ائیرپورٹ،داریم،عمر اور تکاتو فیڈر وں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔