ہری پور،تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی، لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 16 جولائی 2025 17:21

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) تھانہ خانپور پولیس نے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ خانپور کی حدود مارچ آباد میں لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا ۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پرملزم کے خلاف زیر دفعہ376.53Aسی پی اےکے تحت مقدمہ درج ہوا۔ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم راجہ اکرام علی ولد دوریز خان کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مزیدتفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :