شورکوٹ،16 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

بدھ 16 جولائی 2025 23:19

شورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) شورکوٹ کے نواحی علاقہ 8 گھگھ میں 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں موصول شدہ کال میں کالر نے بتایا کہ ایک لڑکی نے گھر میں پھانسی لے لی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ریسکیو سٹاف کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر 16 سالہ لڑکی اقصی دختر منظور نے کمرے میں موجود گارڈر سے لٹک کر خود کشی کر لی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈی کو پولیس کی موجودگی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :