مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر انتظامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

بدھ 16 جولائی 2025 19:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شدید بارش کے دوران کالج روڈ، تحصیل روڈ، کچہری روڈ، دیپالپور روڈ، ایم اے جناح روڈ، بینظیر روڈ پر بارشی پانی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شدید بارش کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کے حکام کو ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے لیے اقدامات بارے ہدایات دیتے ہوئے انتظامی افسران کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں متحرک رہنے کا عندیہ دیا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام تر انتظامات کیے جائیں، مختلف علاقوں میں نئے ڈی واٹرنگ سیٹس بھی مکمل آپریشنل رکھے جائیں، شہر بھر سے بارشی پانی کے جلد از جلد انخلاء کے لیے متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔\378