ڑ*چیئر مین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے SDO بھاگ چند کے ہمراہ شہر کے مختلف محلوں درہ گوٹھ ، جام یوسف اسٹیڈیم ، سرکٹ ہاو س روڈ کالونی اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ

بدھ 16 جولائی 2025 19:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) چیئر مین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے SDO بھاگ چند کے ہمراہ شہر کے مختلف محلوں درہ گوٹھ ، جام یوسف اسٹیڈیم ، سرکٹ ہاو س روڈ کالونی اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا کہ شہر بھر میں پانی کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں درہ گوٹھ ماڈل ہائی اسکول روڈ کے نذدیک آبادی کو پانی کی نئی پائپ لائن دی جارہی ہے جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ اوتھل کی غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور جدو جہد کررہے ہیں SDO پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ واٹر سپلائی بھاگ چند نے چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی کو پانی کی نئی پائپ لائن اور دیگر مسائل پر بریفننگ دی چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا کہ اوتھل شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ واٹر سپلائی نیک نیتی کے ساتھ پانی کی فراہمی کو بہتر انداز میں چلارہے ہیں دورے کے موقع پر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل وسیم خاصخیلی، ودیگر بھی ہمراہ تھے۔