ظ*لاہور: سکول کے سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت، حکومت کا نوٹس، تحقیقات شروع

ّایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکول سے رپورٹ طلب کر لی، ستوکتلہ تھانے میں انکوائری کی درخواست

بدھ 16 جولائی 2025 19:35

Cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) لاہور کے نجی سکول میں سوئمنگ پول میں طالبعلم کی ہلاکت کے واقعے پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نجی سکول انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کو رپورٹ سمیت ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اتھارٹی نے ستوکتلہ پولیس اسٹیشن میں انکوائری کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جبکہ ایس ایچ او ستوکتلہ سے واقعے کی تفتیشی رپورٹ جلد فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ داری کا تعین ہو سکے۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بچے کی ہلاکت کا تعین پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا، اور غفلت ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری انصاف اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔