پمز کی دو سو بیڈز کی نئی ایمرجنسی کو فنکشنل کرنے کیلئے پیشگی پی سی 4 بنا کر پراسس تیز کیا جائے، وفاقی وزیر صحت

بدھ 16 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی ہے کہ دو سو بیڈز کی نیو ایمرجنسی کو فنکشنل کرنے کیلئے پیشگی پی سی 4 بنا کر پراسس کو تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال کی نئی زیرتعمیر ایمر جنسی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت کو زیر تعمیر نئی ایمرجنسی اور درپیش چیلنجز ، تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل سے متعلق امور بارے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری ایمرجنسی سہولیات فراہم کی فراہمی کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن پر کام کو مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دو سو بیڈز کی نیو ایمرجنسی ساڑھے 6 ارب کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو فنکشنل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سید وقارالحسن ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔