ًسینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے پروفیسر ڈاکٹر اویس محمودکی سربراہی میں وفد نے ملاقات

بدھ 16 جولائی 2025 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) امرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب کے امیراور کنگ سعود یونیورسٹی الریاض کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس محمودکی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے جس میں امت مسلمہ کی فکری تعلیمی رہنمائی نوجوانوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے جدید سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میڈیا کے استعمال اور دو طرفہ تبادلوں کے ساتھ ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ یونیورسٹی اور کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں پاکستانی طلبہ کے داخلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے مجوزہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کوہم آہنگ کرنے کیلئے مشنری جذبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں سعودی عرب اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتھک کردارادا کررہا ہے کیونکہ جدید تعلیم کے بغیر ہم درپیش چیلنجز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اس وقت دعوت و تبلیغ اوراصلاح روحانی و فکری رہنمائی نوجوانوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی یورنیورسٹیوں میں پاکستان کے سینکڑوں طلبہ زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ان یونیورسٹیوں سے فارغ ہونے والے طلبہ پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک میں درس و تدریس اور دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، یہود و ہنود کی ثقافتی یلغار کے پیش نظر اسلامی ممالک کو بھی اسلامی چینلز کی تعداد بڑھانے اور انہیں مزید موثر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ اسلام کے بارے میں پھیلانے جانیوالے شر انگیز پراپیگنڈہ کا موثر و تعمیری انداز میں جواب دیاجاسکے، اس موقع پروفد کے ارکان نے اسلامی چینل پیغام ٹی وی کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا جہاں پر قاری صہیب احمد میر محمدی پروفیسرعاصم حفیظ اور ندیم احمد نے انہیں بریفنگ دی، انہیں بتایا گیا کہ یہ چینل اس وقت 34اسلامی ممالک میں براہ راست دیکھا جارہا ہے جس کا افتتاح امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کیا تھا