آن لائن فراڈ اور غیر قانونی کال سینٹر کیس،غیرملکی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز کی توسیع

بدھ 16 جولائی 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)آن لائن فراڈ اور غیر قانونی کال سینٹر کے کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے گرفتار غیرملکی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مین دو روز کی توسیع کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کی جانب سے گرفتار پانچ غیر ملکیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جج عباس شاہ نے استفسار کیا کہ اب تک کیا برآمد ہوا ہی جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دس موبائل فونز اور چھ لیپ ٹاپ برآمد ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا آئی ڈیز کی ریکوری باقی ہے۔ ملزمان ایک منظم نیٹ ورک کے تحت آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں اور لالچ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتے ہیں۔ تفتیشی افسر نے مزید دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے دو دن کی توسیع کر دی ۔ ملزمان کو این سی سی آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔