کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جبکہ ڈیفنس میں حادثے کے دوران زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا

بدھ 16 جولائی 2025 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء) کینٹ اسٹیشن کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق متوفی راہ گیر تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 60 سال ہے جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔دریں اثنا بدھ کی صبح گیارہ بجے کے قریب ڈیفنس فیز 6 شہباز سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ اشرف نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ہونے والا اشرف دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔