ضلع صوابی میں تھانہ پرمولی پولیس کی منشیات فروش کیخلاف کاروائی ،منشیات فروش گرفتار

جمعرات 17 جولائی 2025 13:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ضلع صوابی میں تھانہ پرمولی پولیس نے منشیات فروش کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سےچرس اور آئس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کے قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی الطاف خان معہ پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش فضل اللہ عرف ڈبل مولا ساکن شیوہ ٹارہ کے قبضے سے چار پیکٹ چرس یعنی 4033 گرام چرس اور 520 گرام آئس برآمد کرکے پابند سلاسل کیا۔

اسی طرح آئس فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم سلیمان سکنہ حلیل کے قبضے سے 515 گرام آئس برآمد کرلی۔گرفتار ملزم فضل اللہ عرف ڈبل مولا سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے جس کے خلاف تھانہ میں پہلے ہی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ڈی پی او صوابی نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کو منشیات، جرائم اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔