Live Updates

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا شدید بارش کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقو ں کادورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 14:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے شدید بارش کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقو ں کادورہ کیا اور سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ گزشتہ روز سے شروع بارش کے باعث شہر اور گردونواح میں واسا کے أپریشن، اور انتظامیہ کے کاموں کو موقع پر جا کر دیکھا اورموقع پر ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے سول ڈیفنس دفتر میں قائم ریلیف سنٹر کادورہ کیا اور امدادی کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے آج علی لصبح ہی تمام کارروائیوں کو چیک کرکے احکامات جاری کیے ۔ انہوں مزید کہا کہ رین ایمرجنسی میں پوری ضلعی اانتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمے بشمول واسا، آرڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس، آرایم سی پوری تندہی اور جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ عوام الناس پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی سرکاری احکامات پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ صورتحال سے خوش اسلوبی سے نمٹا جا سکے ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :