غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی والوں کو کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ اپنے لیے خود کافی ہیں،وزیردفاع کاانٹرویو

جمعرات 17 جولائی 2025 15:09

غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی، خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کا قومی فضائی کمپنی سے متعلق بیان ان کی نااہلی تھی،غلام سرور خان نے ہماری حکومت سمیت ماضی کی حکومتوں پر ذمے داری ڈالنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ سرور خان نے جعلی لائسنسوں کے حوالے سے جو تعداد بتائی درحقیقت وہ اٴْس سے بہت کم تھی، انکوائری ہوگی تو وہ بتائیں گے کہ سرور خان کو یہ کس نے فِیڈ کیا تھا۔

وزیردفاع نے کہاکہ ستمبر میں امریکا سے ریگولیٹرز آرہے ہیں تاکہ ہماری فلائٹس امریکا سے بھی شروع ہو سکیں، کوشش ہے کہ 14 اگست سے برطانیہ کی پروازیں شروع ہوجائیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہمارے ساتھ دشمنی کم اور آپس میں زیادہ ہوگئی ہے، پی ٹی آئی والوں کو کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں وہ اپنے لیے خود کافی ہیں۔