کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 17 جولائی 2025 15:58

کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)کراچی میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سی2 مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پہلا زلزلہ ملیر جبکہ دوسرا ڈی ایچ اے سٹی میں آیا۔شہرقائد میں پہلا 3.4 شدت کا زلزلہ ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، دوسرا 2.7 شدت کا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ دونوں بار زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرزمین تھی، یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60واں زلزلہ تھا۔

(جاری ہے)

کراچی شہر پچھلے ماہ بھی زلزلوں کی لپیٹ میں رہا اور 21 دن میں 57 بار زلزلہ شہرقائد میں زلزلہ آیا جس کی نوعیت اگرچہ معمولی رہی لیکن شہری خوفزدہ رہے۔کراچی میں 2 جون سے 23 جون کے دوران 57 زلزلے ریکارڈ ہوئے، یہ زلزلے کے جھٹکے ملیر، سعود آباد، لانڈھی، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پا ، قائد آباد کے علاقوں میں محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔

زلزلے کے مسلسل جھٹکوں نے شہر قائد کے باسیوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا تھا، چیف میٹرو لوجسٹ امیر حیدر لغاری نے تسلسل کے ساتھ زلزلوں کی وجہ بے ہنگم تعمیرات کو قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :