بارش کے بعد صفائی و نکاسی میں غفلت برداشت نہیں، فصل ولید

پانی کے نکاس کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید

جمعرات 17 جولائی 2025 16:15

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سبزی منڈی روڈ اور ریلوے روڈ پر نکاسی آب کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے سخی سیداں کالونی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کے اطراف موجود گندگی کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لیے عملہ تسلسل سے کام کرے اور کچرا بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔ شہر بھر میں بارش کے پانی کو جلد از جلد نکالنے کے لیے تیز رفتاری سے کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ اے سی فیصل ولیدنے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :