ٹنڈومحمدخان ،منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا آپریشن، دو خواتین سمیت پانچ افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

جمعرات 17 جولائی 2025 16:30

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ٹنڈومحمدخان پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں دو خواتین سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان کے ریڈر ممتاز خاصخیلی نے اے پی پی کو بتایا کہ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان حسیب جاوید سومار میمن کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خاتمے کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران ایک بھنگ سپلائر محمد انور ملاح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلو 950 گرام بھنگ برآمد کرلی، ملاکاتیار پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران مین پوڑی گٹکا سپلائرز دو خواتین مسمات حوا حاجانو اور وکیلاں حاجانو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 600 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران مین پوڑی فروش عاطف کیریو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں ، ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران مین پوڑی فروش عبدالصمد خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 300 عدد مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :