اراکین ایوان صحافت صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون اور گندگی پھیلانے سے گریز کریں،سجاد احمد میر

جمعرات 17 جولائی 2025 16:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)نو منتخب انتظامیہ مرکزی ایوان صحافت کا پہلا اجلاس،ادارے کے نظم وضبط،مالیاتی ڈسپلن،اور حلف برداری تقریب کو شاندار بنانے کے لئے اہم فیصلے،سائلین ڈیسک کو فوری بحال کرنے سمیت دو کمیٹیاںقائم۔ ممبران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مختلف نکات پر مشاورت کے بعد فوری طور پر ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ اجلاس کی صدارت صدر سجاد احمد میر نے کی۔

اجلاس میں سنیئر نائب صدر نصیر انور،سیکرٹری جنرل سید اشفاق حسین شاہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ خالد،جائنٹ سیکرٹری شاہ زیب افضل،سیکرٹری مالیات محمد انصر صدیق خواجہ، سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین نے شرکت کی جب کہ نائب صدر تنویر تنولی ذاتی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشاورت کی گئی ۔کہ ادارہ کے تمام اراکین پریس کانفرنسز، تقریبات اور سرگرمیوں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں، تمام اراکین نظم و ضبط کا خیال رکھیں صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون اور گندگی پھیلانے سے گریز کریں ، اراکین کے درمیان کلب کے معاملات میں کسی بھی تنازع کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے کسی بھی قسم کے اشتعال پیدا کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،اراکینن اپنے پیشہ ورانہ امور میں پریس کلب کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں ، کمروں میں لگے فرنیچر کو اپنی جگہ سے نہ ہلائیں ، انتظامیہ کی جانب سے پریس کلب کے تمام کمروں اور ہال میں ہر قسم کا وی لاگ، پروگرام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے گیلری اور چھت پر جگہ مختص کی گئی ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی ،پریس کانفرنس کے دوران ہال میں مختص کی گئی جگہوں پر رہ کرہی فوٹوز اور فوٹیجز بنائی جائیں، اراکین ملاقات کیلئے آنیوالے افراد کو مختص جگہوں تک ہی رسائی دیں ،،کمپیوٹر لیب میں چائے یا کھانا لے جانے سیگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی سے اجتناب کریں ۔

اجلاس میں سائلین ڈیسک کی کمیٹی کے لیے نائب صدر تنویر تنولی ،ممبرپریس کلب راجہ اعجاز احمد خان پر مشتمل کمیٹی اور جبکہ کمپوٹر لیب کی دیکھ بھال نظم وضبط قائم کرنے کے لیے سید ندیم شاہ اور نصیر چوہدری پر مشتمل کمیٹی کے قائم کی منظوری دی گئی ہے ۔اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ مرکزی ایوان صحافت ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے ،مسئلہ کشمیر کو میڈیا کے ذریعے ملکی اور بین الااقومی سطح پر متعارف کروانے ،رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا ۔

اجلاس میں پریس کلب کے مرحومین ممبران کے ایصال ثواب اور سیکرٹری اطلاعات میر بشارت حسین کے چچا محترم کی وفات پر دعا مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔