
چوہدری شافع حسین کا ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چین کی کمپنی کے وفد کے ہمراہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ کا دورہ
جمعرات 17 جولائی 2025 16:49

(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز معاشی ترقی کے انجن ہیں،یہاں سرمایہ کاری پر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بننے والا گارمنٹ سٹی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔گارمنٹ سٹی میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ٹیکنالوجی منتقل ہوگی۔ پلگ اینڈ پلے ماڈل پر بننے والا گارمنٹ سٹی سولر انرجی پر ہوگا۔حکومت گارمنٹ سٹی میں صنعتی یونٹس کیلئے عمارات بنا کر رینٹ پر دے گی۔گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ملکی سرمایہ کار بھی کارخانے لگائیں گے۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت نے کہاکہ پنجاب میں نئی انڈسٹری لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔ٹیونا کے زیر اہتمام گارمنٹ سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بن رہا ہے،یہاں طالبات کو سٹیچنگ کے 3ماہ کے کورسز کروائے جارہے ہیں۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ طالبات کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے ساتھ تربیت مکمل کرنے والی خواتین کے لئے ملازمت بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔چین کی کمپنی کے سی ای او نے قائد اعظم بزنس پارک میں صنعتی انفراسٹرکچر اور گارمنٹ سٹی کو سراہا۔وفد کے سربراہ نے اپنی کمپنی کے گارمنٹ پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔چین کے گروپ نے گارمنٹ سٹی میں اپنا یونٹس لگانے کا عندیہ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
ساہیوال، کمسن سے اوباش کی بد فعلی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
-
اعجازچوہدری کی 9 مئی مقدمات کے علاہ دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی منظوری ی سے متعلق رپورٹ طلب
-
الخدمت شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت سمر سوشل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے صوبے کے تین مختلف افسوسناک واقعات پر فوری نوٹسز اور ہدایات
-
وزیراعلیٰ سندھ کی حیدرآباد کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب و ریلیف کا کام تیز کرنے کی ہدایت
-
کامران ٹیسوری کا عالمی یوم انصاف پر پیغام
-
سی سی ڈی وہاڑی سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو لاک
-
جام کمال خان کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت،شہداء کو خراجِ عقیدت
-
سینیٹرشیری رحمان کا ملک بھرمیں بارشوں سے ہونے والی تباہی اورجون سے اب تک سو سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
-
پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
پی ایچ اے لاہورمیں بایومیٹرک اور موبائل ایپ کے ذریعے حاضری کا جدید نظام نافذ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.