آئرش پارلیمنٹ میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کا بل پیش کرنے کے اقدام کی مذمت

جمعرات 17 جولائی 2025 17:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)امریکی کانگرس کے درجنوں ارکان نے آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کا بل پیش کرنے کے اقدام کو اسرائیل کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان دو درجن سے زیادہ امریکی ارکان کانگرس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔