ہری پور،تھانہ صدر پولیس نے پانچ سالہ نابینا بچے سے ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ہری پور پولیس نے پانچ سالہ نابینا بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس سربراہ ہری پور فرحان خان کے احکامات پر پولیس کا معاشرتی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود بانڈہ منیر خان میں پانچ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقع پیش آیا،مدعی کی رپورٹ پر ملزم نور جلیل کے خلاف مقدمہ درج ہوا،بعد ازاں ڈی ایس پی سرکل صدر محمد عارف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے تفتیشی سٹاف و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم نور جلیل ولد محمد انصار سکنہ کوہستان پالس کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :