لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے ایم ایس کا ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 17 جولائی 2025 17:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے شعبہ حادثات (ایمرجنسی وارڈ) کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔ ایم ایس کے ہمراہ اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد علی قائم خانی، ڈاکٹر میڈم پوم جتوئی، ڈاکٹر مجیب الرحمن کلوڑ، ڈاکٹر نیاز حسین ببر، ڈاکٹر نفیس، ڈاکٹر مرتضیٰ میمن، آر ایم او ڈاکٹر قمر میمن سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صفائی، طبی عملے کی مکمل موجودگی اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایم ایس نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی مختصر گفتگو کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر علی اکبر ڈاھری کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :