لیسکو نے 23ہزار 8 سو ایک سے زائد بجلی چور بے نقاب کر کے 716افراد کو گرفتار کیا،ترجمان

جمعرات 17 جولائی 2025 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ صارفین کا تحفظ اور نظام کی شفافیت ہمارا مشن ہے، بجلی چوری میں ملوث کسی بھی فرد یا سہولت کار کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ان ہدایات کی روشنی میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے بجلی چوروں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مہم کے دوران بھرپور، مسلسل اور بلاامتیاز آپریشنز جاری رکھے جن کے نتیجے میں لیسکو کے مختلف سرکلز میں مجموعی طور پر 24کروڑ 17لاکھ 46 ہزار 683روپے کی ریکوری کی گئی اور ایف آئی آرز کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں 23ہزار 747درخواستیں دی گئیں جبکہ 716افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل لاہور میں 6052مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی،3065 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 16افراد گرفتار ہوئے، سینٹرل سرکل میں 3690کیسز میں چوری کی نشاندہی پر3111ایف آئی آرز اور 17گرفتاریاں ہوئیں، ایسٹرن سرکل میں 2387کیسز سامنے آئے، 2241ایف آئی آرزجبکہ 44بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اوکاڑہ سرکل میں 1600مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی، 989ایف آئی آرز اور 42افراد گرفتار ہوئے، ساوتھ سرکل میں 2571کیسز رپورٹ ہوئے،2458ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

شیخوپورہ سرکل میں 3848مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی،2601ایف آئی آر ز اور2افراد کو گرفتار کیا گیا، قصور سرکل میں 3285کیسز میں چوری سامنے آئی،3284ایف آئی آرزکا اندراج ہوا،593 بجلی چوروں کو گرفتارکیا گیا اسی طرح ننکانہ سرکل میں 368مقامات پر چوری کی نشاندہی ہوئی اور 353ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ2افرا د کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :