ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی میں طبی سہولیات کا جائزہ

جمعرات 17 جولائی 2025 18:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی میں طبی سہولیات کا جائزہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں مریضوں کی عیادت کی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے عملہ صفائی مون سون بارشوں کے دوران تسلسل سے صفائی انتظامات جاری رکھنے کی ہدایت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف عوامی خدمت کے جذبے کے تحت مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں محنت سے کام کرے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بھی سہولیات کی فراہمی کے لیے چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :