الخدمت شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ کے تحت سمر سوشل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

جمعرات 17 جولائی 2025 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)الخدمت شعبہ والنٹیئر مینجمنٹ نیسمر سوشل انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا۔شہر بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی،500 نوجوانوں کو انٹر شپ پروگرام میں موقع فراہم کیا گیا ہے۔یہ نوجوان مختلف سوشل پروجیکٹ پر کام کریں گے،6 ہفتوں پرمشتملسوشل سمرانٹرن شپ پروگرام کے دوران ان نوجوانوں کو مختلف سوشل پراجیکٹس دیئے جائیں گے۔

اس پروگرام کا مقصدان نوجوانوں میں والنٹیئر ازم کا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں بطور والنٹیئراپنا فعال کردار ادا سکیں اور زندگی کا مقصد سمجھ سکیں،اسی سلسلے میں انٹرن شپ پروگرام میں منتخب نوجوانوں کیلئے اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام منتخب نوجوانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت کے تمام شعبہ جات کے منیجرز نے اپنے شعبہ جات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کی۔تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی،ڈائریکٹر والنٹیر مینجمنٹ پروگرام یوسف محی الدین ویگر نے خطاب کیا۔تقریب میں لکی ون مال کے سی ای اوسعد زبیری نے ورکشاپ کروائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت زندگی کے تمام شعبہ جات میں کام کر رہی ہے،آپ الخدمت کے ساتھ جڑ رہے ہیں تو سمجھیں زندگی کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔

اس سے آپ کا تجربہ بڑھے گا اور آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد آپ نوجوانوں میں انسانیت کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں ہی نہیں دنیا بھر میں کام کر رہی ہے،آپ زندگی کی جس فیلڈ میں جائیں گے،الخد مت کے سفیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے آپ نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور تجربات سے استفادہ کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر والنٹیر مینجمنٹ پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ اس پروگرام سے نوجوانوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں پیدا ہوں گی۔ لیڈرشپ کو ئی درخت پر لگا پھل نہیں جومالی کے بیج بونے اور درخت لگانے سے پیدا ہوجائے،لیڈر شپ ٹریننگ اوراپنے آپ کو مواقع دینے سے آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام آپ نوجوانوں میں نہ صرف صلاحیتیں پیدا کریں گی بلکہ زندگی کو بامقصد بنانے میں بھی رہنمائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :