امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کرلیا

جمعرات 17 جولائی 2025 22:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کر لیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت یو ایس ایڈ کے بجٹ میں سے 8 ارب ڈالر کم کیے جائیں گے، بقیہ ایک ارب ڈالر امریکی میڈیا اداروں این پی آر اورپی بی ایس سے کاٹے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیرملکی امداد میں کٹوتی کا بل 51 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔سینیٹ سے منظوری کے بعد اب اس بل پر ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔