ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل میں لائبریری کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 جولائی 2025 23:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج کریم بلوچ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل میں یونیسیف کے فنڈ سے قائم کردہ لائیبریری کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سکول میں لائبریری کا ہونا تعلیمی نظام کی مضبوطی اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج کریم بلوچ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اوتھل میں یونیسیف کے فنڈ سے قائم کردہ لائیبریری کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ESP بلوچستان کے فیلڈ آفیسر نوراللہ وطن دوست،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) لسبیلہ نوید احمد ہاشمی، CPD کے مینیجر منیر بلوچ، GTAB لسبیلہ کے چیئرمین عبد الواحد سومرو، غلام محمد گلفام دودا، ESP کے انجینئر محبوب علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ADC لسبیلہ سراج کریم بلوچ نے کہا کہ سکول میں لائبریری کا ہونا تعلیمی نظام کی مضبوطی اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

لائبریری صرف کتابیں رکھنے یا پڑھنے کی جگہ نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا ماحول فراہم کرتی ہے جہاں نہ صرف بچے بچے مطالعہ کے ذریعے معلومات میں اضافہ کرتے ہیں۔بلکہ ان کی ذہنی اور فکری تربیت بھی ہوتی ہے۔لائبریری کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ہر طالب علم ہر کتاب خرید نہیں سکتا، لیکن لائبریری میں ہر موضوع پر بہترین کتابیں میسر آجاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری کی بدولت بچے نہ صرف تعلیم میں بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی آگے بڑھتے ہیں۔ معیاری کتب خانہ علم دوستی کو فروغ دیتا ہے، معاشرے کو مہذب اور ترقی یافتہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :