شہدائے پولیس فٹبال ایونٹ، ڈی آئی خان، ملاکنڈ اور بنوں نے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 17 جولائی 2025 23:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء)پہلے شہدائے پولیس انٹر ریجنل سپورٹس کمپیٹیشن کے فٹ بال ایونٹ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ ڈی آئی خان، ملاکنڈ اور بنوں نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ انچار ج سپورٹس نعیم گل ، چیف آرگنائزاختر حسین ، میڈیا کوراڈینیٹرلائن آفیسر محمد تنویر سمیت دیگر شخصیات موجود تھے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ ڈی آئی خان اور مردان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی آئی خان نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ ڈی آئی خان کی جانب سے عدنان، ذوالفقار اور راحیل نے ایک ایک گول کیا۔ مردان کی جانب سے واحد گول امین خان نے کیا۔ دوسرے میچ میں ملاکنڈ ریجن نے پشاور ریجن کو چار صفر سے ہرا دیا۔ ملاکنڈ ریجن کی جانب سے وقاص، ہارون، اعجاز اور حمزہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں بنوں کا مقابلہ کوہاٹ ریجن کے ساتھ ہوا جس میں بنوں نے چار صفر سے مقابلہ جیت لیا بنوں کی طرف سے سہراب نے دو گول کئے۔ جبکہ کبیر خان اور اسرار نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :