آئی جی کی پولیس ٹریننگ سکول صوابی کی 18ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

نوجوانوں کو توصیفی اسناد، اعزازی شیلڈز سے نوازا، ریکروٹس کو ملک وقوم کی خدمت شعار بنانے کی ہدایت ْ

جمعرات 17 جولائی 2025 19:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس ٹریننگ سکول صوابی کے 18ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ خیبر پختونخوا آختر عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ضیا الدین احمداور ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول صوابی ایس پی ظریف خان نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔

ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمان بگوی ،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی افتحار خان، اور پی ٹی ایس صوابی کے آفسران سمیت ڈسٹرکٹ صوابی پولیس کے آفسران، پی۔ٹی۔ایس صوابی سٹاف سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

ٹرینیز سے حلف لینے کے بعد تقریب تقسیم انعامات کی گئی۔ مہمان خصوصی نے بیسٹ ان پریڈ، بیسٹ ٹرن آٹ، بیسٹ ان فائر کے جوانوں کو اعزازی شیلڈ، توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ نے معزز مہمان خصوصی کو ٹریننگ ڈائریکٹریٹ، پی۔ٹی۔ایس صوابی کی طرف سے شیلڈ پیش کیاگیا۔ اس کے بعد ڈائریکٹر پی ٹی ایس نے مہمان خصوصی کو سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے مغزز مہمان خصوصی، آنے والے تمام مہمانان کو خوش آمدید کہہ کرواضح کیا کہ پولیس ٹریننگ سکول صوابی کا باقاعدہ آغاز دسمبر 2014 میں ہوا اور اب تک ادارے سے مختلف ٹرمز میں خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 5125 ریکروٹس اور 1579 ایکس لیویز اور موجودہ ٹرم میں 507 ریکروٹس، 41 لیڈیز ریکروٹس پہلی بار پی۔

ٹی۔ایس صوابی میں چھ مہینوں پر مشتمل بنیادی ٹریننگ میں پاس آٹ ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرینگے۔ ٹریننگ سکول میں موجودہ مسائل، وسائل کا ذکر کیا گیا۔ اور مستقبل میں مختلف ضروری وسائل کی فراہمی جسمیں پختہ پریڈ گرانڈ، لیڈیز ریکروٹس کیلئے لیڈیز ریکروٹس ہاسٹل کی فراہمی قابل ذکر ہیں۔ مہمان خصوصی آئی جی پی صاحب نے اپنے خطاب میں سب پہلے تمام ریکروٹس کو پاس آٹ ہونے والے جوانوں، لیڈیز ریکروٹس اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ اپنے اضلاع میں ملک وقوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :