ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 جولائی 2025 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت لیڈاکانفرنس ہال میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری ،ایف سی ونگ کمانڈرکرنل مقصود ،کسٹم ،اے این ایف ،ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس ،کے الیکٹرک ،سوئی سد رن گیس کمپنی کے نمائندگان اورسرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ڈی سی سی کے گزشتہ فیصلوں پر ضلع حب میں انسدادمنشیات واسمگلنگ کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کے مو ثر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے کارکردگی رپورٹس پیش کی ۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میونسپل کارپوریشن حب کی حدود میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری رکھنے اورصنعتی ضلع حب میں سیف سٹی پلان کے حوالے سے تجاویز بھی زیرغورآئیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حب میں گورننس کی بہتری اورسرکاری محکموں کے کارکردگی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی مثبت کرداراداکررہی ہے۔ ڈ ی سی سی فیصلوں پر کامیابی سے عملدرآمد کی بدولت ضلع حب میں پانی کے بحران کا حل نکال لیا گیاہے ،دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی اورحل میں ڈی سی سی فورم کلیدی کرداراداکریگی۔