کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو تعمیرات ضلع لورالائی احمد دین نے ایس ڈی او محمد انور لونی کے ہمراہ ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2025 19:30

ٌلورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن سے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو تعمیرات ضلع لورالائی احمد دین نے ایس ڈی او محمد انور لونی کے ہمراہ ملاقات کی۔ انہوں نے کمشنر لورالائی ڈویژن کو ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں حال ہی میں مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتائیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسن نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو ترجیح دیتی ہیں اسی لئے سال کے پہلے ہی دن ایک حصہ بجٹ ریلیز کیا گیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے ، منصوبے بروقت مکمل ہوں اور کوئی بھی بجٹ نہ یونے کا بہانہ نہ بنائیں۔

کمشنر نے کہاکہ سرکاری فنڈ بطور امانت ہے اس کا صحیح استعمال نہایت ضروری ہیں اور یہ متعلقہ آ فسران کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سخت نگرانی کریں اور غیر معیاری کام نہ ہونے دیں انہوں نے جاری منصوبوں کا بقیہ کام بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں انتطامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :